عباس نصرالله

لوگوں کے لئے مر مٹنے والے

عباس نصرالله؛ لبنان یونیورسٹی کے استاد

ہماری نظر میں ایسے افراد ہیں جو خداداد صلاحیتوں کی بنا پر دوسروں سے ممتاز اور نمایاں ہوئے ہیں۔ خدا جو انہیں دیتا ہے در حقیقت ایک نور ہے جو ان کے دلوں پر سایہ فگن ہوتا ہے۔ (دوسرا یہ کہ) ان لوگوں کی زندگی بہت ہی معمولی اور سادہ ہوئی ہے اس کے باوجود دوسروں پر فوقیت اور امتیاز رکھتے ہیں۔ امام کے اندر یہ دونوں صفات موجود تھیں۔ ایک یہ کہ آپ عظیم دانشور اور پروگرام بنانے والے تھے کہ آپ شاہ اور امریکہ پر کامیاب ہوئے اور آپ کی نظریہ اور عرفان نے انھیں ذلت اور رسوائی سے دوچار کیا۔ دوسرا مسئلہ لوگوں کے لئے مرمٹنا ہے کیونکہ امام دینا کے مسلمانوں کے انقلابات کا رمز اور رہبر ہوگئے اور یہ خصوصیت آپ نے اپنے جد امام حسین (ع) سے میراث میں پائی  تھی۔ ایران کا اسلامی انقلاب امام حسین (ع) کے انقلاب کی تکرار ہے۔ اس لئے امام دیگر علماء، رہبروں اور ممتاز شخصیات میں منفرد تھے۔

ای میل کریں