میری ریاست کے لئے کوئی قدم نہ اٹھائے

میری ریاست کے لئے کوئی قدم نہ اٹھائے

آیت اللہ بروجردی (رح) کے انتقال کے بعد سارے لوگ مرجع تقلید کی فکر میں تھے

میری ریاست کے لئے کوئی قدم نہ اٹھائے

راوی: آیت اللہ محمد مہدی ربانی

آیت اللہ بروجردی (رح) کے انتقال کے بعد سارے لوگ مرجع تقلید کی فکر میں تھے۔ ہم لوگ امام کے شاگرد تھے اور ہماری کوشش یہ تھی کہ تشییع جنازہ میں امام کی تعریف اور توصیف کریں اور یہ بتانے کی کوشش کریں کہ حوزہ کی خاصی تعداد امام کی زعامت اور مرجعیت کی حامی ہے لہذا جہاں پر ہوں ہم لوگ ایسی بات کی کوشش کریں اور امام سے اپنی قلبی لگاؤ کا اظہار بھی کریں اور لوگوں کے درمیان آپ کا تعارف بھی کرائیں لیکن تشییع جنازہ میں ہم لوگوں نے دور دور تک نظر دوڑائی مگر امام خمینی کا پتہ نہ چل سکا۔ بعد میں خود امام نے فرمایا کہ میں آیت الله بروجردی (رح) کی تشییع جنازہ میں شریک نہیں ہوا تھا۔ بیماری کی وجہ سے ایسا نہیں کیا تھا بلکہ میں نے محسوس کیا کہ اس میں بہت ساری خرابی پیدا ہوسکتی ہے اور وہاں مسائل چھیڑے جائیں گے۔ لہذا میں ان ساری باتوں سے دور رہنے کے لئے شریک نہیں ہوا۔

اس کے بعد فرمایا کہ جس کو مجھ سے لگاؤ ہے وہ اپنے دل کے اندر ہی رکھے اور کوئی میری ریاست اور زعامت کی کوئی بات نہ کرے۔

ای میل کریں