یہ بہت واسطہ بنتے ہیں
راوی: آیت الله سید عباس خاتم یزدی
بعض لوگ مجھے واسطہ بناتے تھے کہ میں امام سے بیماری یا قرض کی ادائیگی کے لئے رقم لے لوں۔ منجملہ ایک طالب علم نے چھوٹا گھر خریدا تھا اور 300/ دینار مقروض تھا۔ جب میں نے امام سے کہا تو آپ نے کچھ نہیں کہا: اس کے بعد دیگر شبوں میں دیگر طریقوں سے مرحوم آقا مصطفی سے کہا کہ امام سے اس کی بات کریں۔ آنے والے کل کو حاج مصطفی نے مجھ سے کہا: کل امام، آپ سے شکوہ کررہے تھی کہ یہ آقائے خاتم بہت واسطہ بنتے ہیں اور آکر کہا کرتے ہیں کہ فلاں 4/ لاکھ تومان مقروض ہی اور فلاں 3/ لاکھ تومان مقروض ہے۔ میں نے کہا: آپ ان سے کہیئے کہ میری مراد یہ نہیں ہے۔ جب امام سے دوبارہ کہا گیا تو امام نے مسکراتے ہوئے کہا: یہ جناب بکثرت واسطہ بنتے ہیں۔