یہ میرے مہمان خانہ میں کیا کرتے ہیں؟

یہ میرے مہمان خانہ میں کیا کرتے ہیں؟

امام خمینی (رح) کا ایک شیفتہ طالب علم ہر روز آپ کے دیدار کو آتا اور مہمان خانہ میں کچھ وقت گذارتا تھا

یہ میرے مہمان خانہ میں کیا کرتے ہیں؟

راوی: حجت الاسلام و المسلمین ایروانی

امام خمینی (رح) کا ایک شیفتہ طالب علم ہر روز آپ کے دیدار کو آتا اور مہمان خانہ میں کچھ وقت گذارتا تھا۔ شہریہ کا وقت آنے پر اسے شادی کرنے کے لئے اپنے ملک جاتا تھا۔ جب شہریہ کا وقت آیا تو آیت الله صانعی نے امام سے کہا: یہ طالب علم شہریہ لیکر اپنے وطن جانے والا ہے اور وہاں جا کر شادی کرے گا اور درس پڑھنے والا ہے۔ لہذا اگر ہوسکے تو شہریہ کے علاوہ بھی کچھ مدد کردیں۔ امام نے کہا: میرے پاس اضافہ تو نہیں ہے لیکن یہ اگر درس پڑھنے والا طالب علم ہے تو روزانہ میرے مہمان خانہ میں کیا کرتا ہے۔ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ امام اپنے یہاں آنے والوں پر نظر رکھتے تھے اور دوسری بار یہ کہ لاکھ پڑھنے لکھنے والا طالب علم ہو اور علماء دوست ہو لیکن اپنے اوقات کو بیکار میں ضائع کرنے کو پسند نہیں کرتے تھے۔

ای میل کریں