انقلاب اسلامی ایران نے دنیا میں اسلام اور مکتب اہلبیت (ع) کو روشناس کرایا ہے، آیت اللہ خاتمی

انقلاب اسلامی ایران نے دنیا میں اسلام اور مکتب اہلبیت (ع) کو روشناس کرایا ہے، آیت اللہ خاتمی

تہران کے امام جمعہ آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا: "دشمن آج کی صورتحال کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور اب بھی اس کیلئے اسلام کا روشن مستقبل قابل تصور نہیں ہے لیکن انشاءاللہ ایسا ہو کر رہے گا۔"

انقلاب اسلامی ایران نے دنیا میں اسلام اور مکتب اہلبیت (ع) کو روشناس کرایا ہے، آیت اللہ خاتمی

 

اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس خبرگان کے ترجمان آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا: "دشمن قوتوں کا اصل مسئلہ اسلام کی حکمرانی اور حاکمیت سے ہے۔ بعض کہتے ہیں آپ دشمن کو بہانہ فراہم مت کریں۔ کون سا بہانہ؟ دشمنوں کا مسئلہ خود اسلام ہے۔" انہوں نے اہلبیت ع عالمی اسمبلی کے اراکین سے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خطاب کی جانب اشارہ کیا جس میں رہبر معظم انقلاب نے فرمایا تھا کہ اسلامی انقلاب نے عالمی استعمار کے بہت سے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے سورہ بقرہ کی آیت 217 "وَلَا یَزَالُونَ یُقَاتِلُونَکُمْ حَتَّىٰ یَرُدُّوکُمْ عَن دِینِکُمْ" (وہ اس وقت تک تم سے جنگ کرتے رہیں گے جب تک تمہیں اپنا دین چھوڑنے پر مجبور نہیں کر دیتے) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: "ہم تشیع کو حقیقی محمدی ص اسلام کی تجلی سمجھتے ہیں۔"

 تہران کے امام جمعہ آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا: "دشمن آج کی صورتحال کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور اب بھی اس کیلئے اسلام کا روشن مستقبل قابل تصور نہیں ہے لیکن انشاءاللہ ایسا ہو کر رہے گا۔" انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب بھی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ مکتب تشیع، جو حقیقی محمدی ص اسلام کی تجلی اور مکتب اہلبیت اطہار ع ہے نے عالمی استکباری نظام کے بہت سے منصوبوں کا ناکام بنا دیا ہے۔ یاد رہے ولی امر مسلمین امام خامنہ ای مدظلہ العالی نے ہفتہ 3 ستمبر کے دن اہلبیت ع عالمی اسمبلی کے ساتویں مرکزی اجلاس میں شریک افراد سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی استکباری نظام کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ اسلام کا پرچم لہرا رہا ہے، کہا: "اہلبیت ع کے پیروکار اور دنیا بھر کے شیعہ مسلمان اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ عالمی استکباری نظام کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔"

ای میل کریں