آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امام خمینی کے راستے پر چلتے ہوئے عالمی استکبار کا مقابلہ کیا:شیخ نعیم قاسم

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امام خمینی کے راستے پر چلتے ہوئے عالمی استکبار کا مقابلہ کیا:شیخ نعیم قاسم

اسلامی جمہوریہ ایران کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین نعیم قاسم نے اہل بیت عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مرکز اور ظلم کے خلاف مقابلے کی جگہ ہے، امام خمینی نے یوم قدس کو استکبار کے خلاف مظلوموں کا عالمی دن قرار دیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امام خمینی کے راستے پر چلتے ہوئے عالمی استکبار کا مقابلہ کیا:شیخ نعیم قاسم

اسلامی جمہوریہ ایران کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  حجت الاسلام و المسلمین نعیم قاسم نے اہل بیت عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مرکز اور ظلم کے خلاف مقابلے کی جگہ ہے، امام خمینی نے یوم قدس کو استکبار کے خلاف مظلوموں کا عالمی دن قرار دیا۔

انہوں نے عقل کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عقیدہ اندھی تقلید سے حاصل نہیں ہوتا اور عقلانیت بہت ضروری ہے، اہل بیت (ع) کے طریقہ نے پوری تاریخ میں اپنا راستہ اختیار کیا ہوا تھا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کمیونزم اور سرمایہ داری سے دوری کا سفر طے کرچکا ہے اور اس کی وجہ اسلامی عقلانیت ہے، عقلی راستے کے لیے قرآن اور اہل بیت سے تعلق کی ضرورت ہے۔

لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے مزید کہا: مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے اتحاد میں ولایت فقیہ کا کردار مرکزی کردار ہے کہ جس کے ذریعے ہم اپنے دین کی نشر و اشاعت کر سکتے ہیں، اس سلسلے میں ہمیں اپنی مشترکات کو مضبوط کرنا ہوگا۔

نعیم قاسم نے ولایت فقیہ کے مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ خامنہ ای نے امام خمینی کے راستے پر چلتے ہوئے عالمی استکبار کا مقابلہ کیا، ایران آزادی کی تحریکوں اور مزاحمت کا حامی رہا ہے اور اس میدان میں شہید سلیمانی نے اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: فلسطین امت مسلمہ کا مرکز اور ظلم کے خلاف مقابلے کی جگہ ہے، امام خمینی نے یوم قدس کو استکبار کے خلاف مظلوموں کا عالمی دن قرار دیا۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: مزاحمت کے محور نے بڑا کردار ادا کیا اور حزب اللہ لبنان خطے کی محاسبات کو بدلنے میں کامیاب رہی، آج ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اسرائیل زوال پذیر ہے اور سب کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔"

نعیم قاسم نے اتحاد کو بنیاد سمجھتے ہوئے واضح کیا: مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کا اتحاد اور مسلمانوں کا اتحاد دونوں اہم ہیں، مذاہب کے درمیان اختلافات مسلمانوں کے اتحاد میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں اتحاد کو بنیاد بنانا چاہیے اور اسلامی اتحاد ہی داعش کی شکست کا باعث ہے، حزب اللہ مزاحمت پر مرکوز مختلف گروہوں کے ساتھ اتحاد کا نمونہ ہے۔

انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا: لبنان میں اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے درمیان اختلافات دور ہوچکے ہیں اور دوسرے اس اتحاد پر رشک کرتے ہیں۔

ای میل کریں