شاگردوں کی حوصلہ افزائی
امام خمینی پورتل کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ محمد یزدی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں میں 1335 ہجری شمسی کو اصفہان کے حوزہ علمیہ سے قم آیا تھا اس وقت امام (رہ) حوزہ علمیہ قم کے معروف اساتید میں سے تھے مسجد سلماسی کے پاس ہمارا گھر تھا اسی میں امام اصول کا درس دیا کرتے تھے مجھے بھی ایک دور مکمل اصول ان سے پڑھنے کی توفیق حاصل ہوئی کلاس میں سوال و جواب کے علاوہ امام (رہ) کلاس ختم ہونے کے بعد تھوڑی دیر کے لئے بیٹھتے تھے اور شاگردوں کے سوالوں کا جواب دیتے تھے پہلے ہی دن میں نے بھی حضرت امام (رہ) سے سوال جن کو بڑے غور سے سنا اور حوصلے سے جواب دیا اس کے بعد مسجد اعظم میں ان کے فقہ کے درس میں شرکت کی تھی۔