امام خمیی کا ایک خوبصورت عمل
سید مرتضی عیسی جعفری جو نجف اشرف میں امام خمینی(رح) کے گھر میں خادم تھے وہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی ایران میں امام خمینی کے ساتھ تھے اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ میں ہمیشہ کی طرح جماران میں امام کے گھر کے لئے روٹی خرید رہا تھا جب نانوا کو معلوم ہوا کہ میں یہ روٹی امام کے لئے جا رہا ہوں تو وہ روٹی کو اچھی طرح تیار کر کے اور پکا کر مجھے دیتا تھا اور جب میں روٹی کو لے کر امام کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں بڑے غور سے روٹی کو دیکھا اور مجھ سے پوچھا کہ کیا نانوا سب کے لئے ایسے ہی روٹی بناتا ہے تو میں نے ان کی خدمت میں عرض کیا جی نہیں تو فرمایا کہ اس روٹی کو واپس کر دیں اور میرے لئے بھی وہی روٹی لائیں جو سب لوگوں کے لئے پکائی جاتی ہے۔