امام خمینی(رح)

استقلال،آزادی اور اسلامی حکومت امام خمینی کے بنیادی اصولوں میں سے تھے:ڈاکٹر علی کمساری

استقلال،آزادی اور اسلامی جمہوریت امام خمینی کے بنیادی اصولوں میں سے تھے:ڈاکٹر علی کمساری

امام خمینی (ع) کے تصانیف کی تدوین و اشاعت کے ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے کہا: اسلامی جمہوریہ کی آزادی کی بدولت اب سیاسی معادلات ہماری سرحدوں سے باہر طے نہیں ہوتے اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے قول کے مطابق اب مار کے بھاگ جانے کا زمانہ ختم ہوگیا امام راحل فرماتے ہیں: فوج ملک کی آزادی کی بنیاد اور ستون ہے۔ جو ایک طویل تشریح ہے۔ اگر آج ہم آزادی کی بات کریں اور اس پر فخر کریں تو اس آزادی کا ستون اور بنیاد فوج ہے، جسے مسلح افواج تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا استقلال،آزادی اور اسلامی جمہوری امام خمینی(رہ) کے بنیادی اصولوں میں سے ہیں ان میں سے سب سے نمایاں استقلال ہے جس سے مراد فکری اور دوسری جہات سے مضبوط ہونا ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے فضائیہ کے اعلی افسران سے ملاقات کی کمساری نے فوج کے کارناموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی آزادی کی بدولت اب سیاسی معادلات ہماری سرحدوں سے باہر طے نہیں ہوتے اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے قول کے مطابق اب مار کے بھاگ جانے کا زمانہ ختم ہوگیا امام راحل فرماتے ہیں: فوج ملک کی آزادی کی بنیاد اور ستون ہے۔ جو ایک طویل تشریح ہے۔ اگر آج ہم آزادی کی بات کریں اور اس پر فخر کریں تو اس آزادی کا ستون اور بنیاد فوج ہے، جسے مسلح افواج تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا استقلال،آزادی اور اسلامی جمہوری امام خمینی(رہ) کے بنیادی اصولوں میں سے ہیں ان میں سے سب سے نمایاں استقلال ہے جس سے مراد فکری اور دوسری جہات سے مضبوط ہونا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ امام خمینی(رہ) کی رہبری کی وجہ سے آج اسلامی جمہوریہ ایران ایک مستقل ملک ہے جس کی حفاظت فوج نے بخوبی کی ہے انہوں نے ملکی امنیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کی امنیت کی اصلی وجہ فوج چاہیے وہ سپاہ ہو، چاہیے فضائیہ،یا ہر وہ شخص جو ملک کی حفاظت کے لئے سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہے۔ 

 

ای میل کریں