امام خمینی (رح) نے اپنی روش سے ہمیں تعلیم دیا ہے کہ کام میں سلسلہ مراتب اور نظم کی حفاظت ہونی چاہیئے۔ منجملہ جب آپ سے سوال ہوا کہ اگر کسی کے ذمہ روزہ کی قضا ہے اور وقت وسیع ہے تو کیا وہ استیجاری (اجرت پر) روزہ رکھ سکتا ہے؟ فرمایا: رسالہ عملیہ دیکھئے۔ سوال کرنے والے کی طرف سے کہا گیا رسالہ میں نہیں ہے۔ فرمایا: دفتر سے سوال کیجئے۔