راوی: آیت الله سید علی خامنہ ای
امام خمینی (رح) کے عراق آنے کے اوائل میں کچھ طلاب آپ کی خدمت میں پہونچے اور آپ سے درس دینے کی درخواست کی؛ انہوں نے ہماری درخواست قبول کرتے ہوئے کہا: فقہ میں دو باب اچھی طرح پڑھنے کی کوشش کرو۔ سب سے پہلے صلاہ اور طہارت کا باب جو کافی روایات پر مشتمل ہے۔ یہاں تک ثبوت اور تعارض کی صورت میں روایات متعارضہ کے درمیان جمع یا تاویل کی راہیں شامل ہوتی ہیں اور دوسرا باب بیع کا ہے کہ اس سلسلہ میں روایات کم ہیں تا کہ قواعد کثیرہ کا انہی محدود روایات سے استخراج کرنے کے راستے جان لیں۔ جیسا کہ شیخ انصاری کی مبسوط اور مفصل کتاب اسی بنیاد پر ہے۔