راوی: آیت الله عمید زنجانی
جب امام خمینی کا درس مسجد سلماسی میں منتقل ہوا تو پہلے دن امام زمین پر بیٹھے؛ دھیرے دھیرے مجمع بڑھنے لگا اور اتنا زیادہ کہ طلاب مسجد کے زینوں پر بیٹھنے لگے اور کبھی مسجد کے باہر بھی کھڑے ہو کر درس پڑھنے لگے۔ امام سے درخواست کی گئی کہ منبر پر دو زینہ اوپر جا کر بیٹھیں تا کہ طلاب زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔ آپ نے قبول کیا۔ پہلے دن امام جو منبر پر گئے میری تعلیمی دور کا بہت ہی یادگار دن تھا۔ اس دن امام نے درس کے آغاز میں اس نکتہ کی یاددہانی کی کہ ایک یا دو زینہ اوپر بیٹھنے سے انسان بلند نہیں ہوتا اور انسان کی کبریائی کا سبب نہ هو۔ اور ایک تفصیلی اخلاقی بحث چھیڑی اور اصول کے درس کا منطر اخلاق اور عرفان میں بدل گیا۔ اس دن امام نے اصول کا درس نہیں دیا اور تکبر، تواضع اور تکبر کی آفتوں کو بیان فرمایا۔