راوی: حجت الاسلام و المسلمین مسعودی خمینی
سن 1963 ء تھی کہ ایک صاحب، خط لیکر آئے تا کہ امام خمینی (رح) کو دیدوں۔ اس خط میں مکتوب تھا۔ آقائے حاجی روح الله خمینی کیا آپ خود کو تمام علماء میں اعلم جانتے ہیں؟ مہربانی کرکے اس سوال کا جواب دیجئے۔ امام نے اس خط کے نیچے لکھا" بسمہ تعالی تزکیہ المرء لنفسه قبیح، روح الله موسوی الخمینی" افسوس کہ یہ نوشتہ اس وقت موجود نہیں ہے اور ضائع ہوگیا ہے۔ غور کیجئے کہ جواب میں کس درجہ لطافت پائی جارہی ہے۔ آپ نے یہ نہیں کہا کہ "نہیں" اور نہ ہی "ہاں" کہا لیکن اس کا جواب بھی دیدیا۔