راوی: حجت الاسلام و المسلمین شیخ الاسلام
جب امام خمینی (رح) قم کی سلماسی مسجد میں تدریس کررہے تھے۔ ان برسوں میں تازہ تازه مسجد میں منبر رکھا گیا تھا۔ ایک دن امام طلاب کے اصرار پر منبر پر گئے لیکن درس دینے سے گریز کیا۔ امام نے نصیحت کرتے ہوئے کہا: میرزائے بزرگ جب منبر پر جاتے تھے ان کا جسم کانپنے لگتا تھا اور وہ رونے لگتے تھے۔ اس وقت امام کا جسم بھی کانپنے لگا اور گریہ کی حالت پیدا ہوگئی۔ آپ نے اضافہ کیا: یہ پیغمبر اور علی کا مقام ہے ہم کہاں اور یہ ہستیاں کہاں۔