راوی: حجت الاسلام و المسلمین غیوری
امام خمینی (رح) کی سب سے اہم خصوصیت آپ کا نظم تھا۔ میں نے اپنی پوری تعلیم کے دوران امام جیسا کسی کو سنجیدہ اور منظم نہیں دیکھا۔ کبھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ آپ نے بغیر مطالعہ کے درس دیا ہو۔ بے مثال طریقہ سے درس کے پابند تھے۔ مثال کے طور پر جب قم کی سلماسی مسجد میں اصول کا ایک دورہ شروع کیا کہ ساڑھے چار سال طولانی ہوا۔ اتنی مدت میں سالانہ تعطیل کے علاوہ صرف دو روز درس بند کیا کہ ایک دن بیمار تھے۔