وقت کی تقسیم سے کاموں میں برکت

وقت کی تقسیم سے کاموں میں برکت

امام خمینی (رح) اپنے استاد آیت الله شاہ آبادی کے حوالہ سے نقل کرتے تھے کہ صاحب جواہر کتاب جواہر لکھنی کے لئے منظم پروگرام رکھتے تھے

راوی: آیت الله قدیری

امام خمینی (رح) اپنے استاد آیت الله شاہ آبادی کے حوالہ سے نقل کرتے تھے کہ صاحب جواہر کتاب جواہر لکھنی کے لئے منظم پروگرام رکھتے تھے اور ہر شب اس کا کچھ حصہ لکھتے تھے۔ آپ کے ایک فرزند تھے جو علم و فضیلت کے مالک اور اپنے والد کے محبوب تھے وہ مرحوم ہوگئے۔ ان کی تشییع جنازہ ایک دن تاخیر سے ہوئی۔ رات کو  جنازہ کو ایک کمرہ میں رکھ دیا اور صاحب جواہر اس رات بیٹے کی میت کے پاس بیٹھے اور جتنا ہر شب لکھتے تھے اتنا وہاں بیٹھ کر لکھا۔ امام نے یہ نقل کرنے کے بعد تاکید کی کہ حضرات زحمت میں کریں اور اپنے کاموں کو منظم ہونے اور اوقات کی تقسیم سے کاموں میں برکت ہوتی ہے۔

ای میل کریں