ایک منٹ بھی تاخیر ناممکن

ایک منٹ بھی تاخیر ناممکن

امام خمینی (رح) کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ کلاس درس کو بہت اہمیت دیتے تھے

راوی: آیت اللہ نوری

امام خمینی (رح) کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ کلاس درس کو بہت اہمیت دیتے تھے اس درجہ کہ آپ خود درس میں معین وقت پر آتے تھے اور ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کرتے تھے۔ آپ گھٹن اور اضطراب کے زمانہ میں مدرسہ فیضیہ میں درس دیتے تھے۔ایک دن جب ساواک نے مدرسہ پر حملہ کیا تو سارے طلبہ حاضر ہوئے اور امام بھی معمول کے مطابق وقت سے حاضر ہوئے۔ جب ہم لوگوں نے یہ منظر دیکھا تو سوچا کہ آج درس کی تعطیل ہوجائے گی لیکن امام ہمارے خیالات کے برعکس صحن حضرت معصومہ (س) میں زمین پر بیٹھ گئے اور درس دینے لگے۔

ای میل کریں