اگر کوئی طالب علم دیر سے درس میں آتا

اگر کوئی طالب علم دیر سے درس میں آتا

میں تقریبا 8/ سال سے امام خمینی کے اصول و فقہ کے درس خارج میں شریک ہو رہا ہوں

راوی: آیت اللہ بنی فضل

میں تقریبا 8/ سال سے امام خمینی کے اصول و فقہ کے درس خارج میں شریک ہو رہا ہوں اور یہی دیکھا کہ آپ وقت سے درس میں آتے تھے۔ یہاں تک ان دنوں میں بھی جب امام قم کی سلماسی مسجد میں درس دیتے تھے۔ آپ کے بعض شاگرد آپ کی درس سے پہلے کسی اور کے درس میں شریک ہوتے تھے لہذا امام کے درس شروع ہونے کے کچھ منٹ بعد آتے تھے۔ امام خمینی ناراض ہوتے تھے اور کبھی کبھی نصیحت بھی کرتے تھے۔ مشہور ہے کہ امام اپنی طالب علمی کے زمانے میں اپنے اساتذہ کے جلسہ درس میں منظم طریقہ سے شرکت کرتے تھے۔ امام کے استاد اخلاق مرحوم آیت الله شاہ آبادی امام کے جلسات درس میں منظم ہونے اور شرکت کرنے پر کہتے تھے: روح الله حقیقت میں روح خدا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک دن بھی بسم الله کہنے کے بعد درس میں آئے ہوں بلکہ ہمیشہ بسم اللہ کہنے سے پہلے موجود رہے ہیں۔

ای میل کریں