درس میں نظم اور نصیحتیں

درس میں نظم اور نصیحتیں

امام خمینی کا درس صبح 8/ بجے شروع ہوتا تھا۔

راوی: حجت الاسلام و المسلمین مصطفی زمانی

 

امام خمینی کا درس صبح 8/ بجے شروع ہوتا تھا۔ آپ وقت کے سلسلہ میں کافی حساس تھے کہ اگر کوئی راستہ میں آپ سے گفتگو کرنا چاہتا تھا تو وہ کامیاب نہیں ہوتا تھا کہ آج آپ درس میں دیر سے پہونچیں۔ آپ چلتے چلتے سوالوں کے جوابات دیتے جاتے تھے۔

اس وقت قم میں ٹیکسی یا بس کا وجود نہیں تھا۔ صرف گھوڑا گاڑی تھی وہ بھی بہت کم۔ کچھ لوگ آپ کے درس میں شریک ہونے کے لئے ایک گھنٹہ پیدل چلنے پر مجبور تھے۔ انہوں نے استاد سے سیکھا تھا کہ راستہ میں اپنے ہم کلاس سے بحث کرنے میں وقت لگاتے ہوئے آگے بڑھیں۔

ای میل کریں