امام خمینی کا اسلوب تدریس بہت ہی دلکش ہوتا تھا۔ اصول فقہ کی تدریس میں امام کا اسلوب یہ تھا کہ آپ پہلے علماء کے اقوال اور نظریات کو نقل کرتے بالخصوص مرحوم آقا ضیاء عراقی، مرحوم نائینی، مرحوم شیخ انصاری اور مرحوم شیخ محمد کاظم خراسانی کے نظریات بیان کرتے تھے؛ اس کے بعد ان کے نظریات پر تنقید اور رد کرتے تھے۔ امام ایک جدید اصول کے موسس تھے اور بہت ہی انوکھے مطالب کو عنوان کیا تھا جو اس وقت تک سننے نہیں گئے تھے۔ آپ مطالب کے نقاد تھے۔ فقیہہ کے اصول و مبانی کو بطور متقن بیان کرتے تھے اور اصحاب قدماء کے اقوال پر خاص توجہ دیتے تھے اور رجال پر بھی خاص عنایت رکھتے تھے۔