یوم قدس اتحاد اور اتفاق کی علامت بن چکا ہے

یوم قدس اتحاد اور اتفاق کی علامت بن چکا ہے

ندوستان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندے حجہ الاسلام والمسلمین رضا شاکری صاحب نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امام خمینی(رح) نے فرمایا تھا کہ یوم قدس ایک عالمی دن ہے یہ صرف قدس سے مخصوص دن نہیں ہے بلکہ یہ مستکبرین سے مقابلے کا دن ہے یوم القدس انسان اور اس کی آزادی کے احترام کی علامت ہے۔

یوم قدس اتحاد اور اتفاق کی علامت بن چکا ہے

ہندوستان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمائندے حجہ الاسلام والمسلمین رضا شاکری صاحب نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امام خمینی(رح) نے فرمایا تھا کہ  یوم قدس ایک عالمی دن ہے یہ صرف قدس سے مخصوص دن نہیں ہے بلکہ یہ مستکبرین سے مقابلے کا دن ہے یوم القدس انسان اور اس کی آزادی کے احترام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ دن آزادی استقلال ، مذاہب اور فرقوں کے درمیان اتحاد کی علامت ہے۔ یوم القدس یہ بتانے کے لیے آیا ہے کہ ہر قوم کو اپنی  تقدیر کا فیصلہ خود کرنا چاہیے اور ظالموں اور جابروں کو ان پر فیصلہ کرنے اور حکومت کرنے کا حق نہیں ہے۔یوم قدس ترقی پسند قوانین کا حامل ہے جو کہ سماجی عقلانیت کے مطابق ہیں یوم قدس بے گناہ بچوں جوانوں،اور عورتوں کی عصمت دری کے خاتمہ کا دن ہے یوم قدس انسانی آزادی اور ان کے حقوق کا دفاع کرتا ہے۔

یوم قدس کی حرمت اور دوام کی  وجہ یہ ہے  کہ اس کی جڑیں مخلص اور پاک طینت انسانوں کی فطرت میں پیوست ہیں۔اس لیے طاقتور ہتھیاروں اور قدرت سے اس کی آواز کو دبا نہیں دیا جا سکتا ۔آج عالمی سطح پر یوم قدس منایا جاتا ہے اور یہ صرف فلسطین کی مظلوم عوام سے مخصوص نہیں ہے۔

دہلی میں المصطفی کی نمایندگی کے سربراہ نے کہا کہ آج امریکہ اور غاصب صیہونیوں کی جانب سے  شیعہ  اور سنیوں کے درمیان تفرقے کے بیج بونے کے باوجودبھی یوم قدس اتحاد و اتفاق کی علامت بن چکا ہے۔ان ظالموں اور جناتکاروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ظاہری طور پر یوم قدس رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں آج سال کا ہر دن یوم قدس ہے اس لیے ہر دن یوم قدس ہوگا اور تمام مسلمان بشمول شیعہ و سنی اور دیگر مذاہب اور فرقوں کے سچے مومنین فلسطین کی مظلوم عوام کے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے اور القدس کی آزادی تک ہمت نہیں ہاریں گے۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی پیشنگوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  مقام معظم رہبر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای زید عزہ کی پیشین گوئی کے مطابق، اس غاصب اور بچوں کی قاتل حکومت کے تباہ ہونے میں زیادہ دیر نہیں ہے۔آخر میں انہوں نے اس دن کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر اس مقدس دن اور عید الفطر کی مناسبت سے دنیا کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ یہ عظیم الشان پیشین گوئی جلد از جلد سچ ہو جائے گی تاکہ دنیا کے تمام حریت پسند لوگوں کے دل خوش ہوں۔

 

ای میل کریں