سید حسن خمینی کا آیت اللہ علوی گرگانی کے انتقال پر پیغام تسلیت
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے آیت اللہ علوی گرگانی کے انتقال پر تسلیت پیغام ارسال کیا ہے۔
آیت اللہ سید حسن خمینی نے کہا کہ آیت اللہ علوی گرگانی کے انتقال کی خبر سن کر کافی دکھ ہوا انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علوی گرگانی امام خمینی(رح) کے وفا دار ساتھیوں میں سے تھے آیت اللہ علوی گرگانی نے اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ میں گزار دی ۔
آیت اللہ سید حسن خمینی نےاپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی کے اہلخانہ، حوزات علمیہ ، گلستان کے عوام اور مرحوم کے شاگردوں کو تعزيت اورتسلیت پیش کی ہے۔
۔ واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا آج سہ پہر کو قم کے شہید بہشتی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگيا۔ مرحوم آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا شمار قم کے مراجع میں ہوتا تھا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔