امام خمینی (رح) اپنی پاکیزه روح اور عمیق ادراک کی بنا پر جو لوگ علم حاصل کرنے اور درس سمجھنے کے لئے آتے تھے، ان میں اور ان لوگوں میں جو دوسری غرض سے شریک ہوتے تھے کے درمیان تشخیص دیتے تھے۔ لہذا جو لوگ درس سمجھنے کے لئے اشکال کرتے تھے ان کے آخر تک مدد کرتے تھے اور جو خودنمائی کے لئے اشکال کرتے تھے ان سے کہتے تھے، یہاں سننے کی جگہ ہے لہذا خاموشی سے سنو۔