تبیان کے نمائندے نے تہران میں موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے شعبہ بین الاقوامی کے سربراہ سے ملاقات کی

تبیان کے نمائندے نے تہران میں موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے شعبہ بین الاقوامی کے سربراہ سے ملاقات کی

امام خمینی پبلشنگ ہاؤس مختلف شعبوں میں امام خمینی(رح) کی تالیفات اور ان کے بیانات کو محفوظ بنا کر نشر کر رہا ہے جب کہ ابھی امام خمینی(رح) کی تالیفات پشتو سمیت دنیا کی 25 زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اس کے علاوہ یہ مجموعہ دنیا کے کونے کونے میں امام خمینی(رح) کے افکار کو پہنچاننے

تبیان کے نمائندے نے تہران میں موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے شعبہ بین الاقوامی کے سربراہ سے ملاقات کی

امام خمینی پبلشنگ ہاؤس مختلف شعبوں میں امام خمینی(رح) کی تالیفات اور ان کے بیانات کو محفوظ بنا کر نشر کر رہا ہے جب کہ ابھی امام خمینی(رح) کی تالیفات پشتو سمیت دنیا کی 25 زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اس کے علاوہ یہ مجموعہ دنیا کے کونے کونے میں امام خمینی(رح) کے افکار کو پہنچاننے کے لئے سوشل میڈیا اور وب سایٹ کا استعمال کر رہا ہے لیکن ہم پہلے مخاطب کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں تانکہ ان کی ضرورت اور معاشرے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے افکار امام خمینی کو ان تک پہنچایا جائے، امام خمینی پبلشنگ ہاؤس امام خمینی کی برسی کے موقع پر دوسرے ممالک کے لوگوں کو دعوت دیتا اور ان ایام میں یہ مجموعہ سینکڑوں افراد میزبان ہوتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ثقافتی اور سماجی مرکز تبیان کے نمائندے حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید موسوی اپنے وفد کے ہمراہ منگل کے روز  تہران میں امام خمینی پبلشنگ ہاؤس کے شعبہ بین الاقوامی کے سربراہ عبداللھی فرد اور جناب دارینی صاحب سے ملاقات کی  اجلاس کے شروع میں شعبہ بین الاقوامی کے سربراہ جناب عبداللھی فرد نے موسسہ تنظیم و نشر آثار کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ موسسہ  مختلف شعبوں میں امام خمینی(رح) کی تالیفات اور ان کے بیانات کو محفوظ بنا کر نشر کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) کی تالیفات پشتو سمیت دنیا کی 25 زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں اس کے علاوہ یہ مجموعہ دنیا کے کونے کونے میں امام خمینی(رح) کے افکار کو پہنچاننے کے لئے سوشل میڈیا اور وب سایٹ کا استعمال کر رہا ہے لیکن ہم پہلے مخاطب کو پہچاننے کی کوشش کرتے ہیں تانکہ ان کی ضرورت اور معاشرے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے افکار امام خمینی کو ان تک پہنچایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی پبلشنگ ہاؤس امام خمینی کی برسی کے موقع پر دوسرے ممالک کے لوگوں کو دعوت دیتا اور ان ایام میں یہ مجموعہ دنیا بھر سے امام خمینی کے چاہنے والوں کا میزبان ہوتا ہے۔

اجلاس میں موجود شعبہ ترجمہ کے سربراہ جناب دارینی صاحب نے مختلف زبانوں میں موجود کتب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی گئی کہ امام خمینی کی تمام کتابوں کو موسسہ کی وبسایٹ پر قرار دیا جائے تانکہ مخاطبین آسانی سے ان سے استفادہ کر سکیں۔

ثقافتی اور سماجی مرکز تبیان کے نمائندے حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید موسوی نے اجلاس کےآخر میں موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے اعلی حکام شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی اور سماجی مرکز تبیان کو آپ کے ساتھ کام کر کے خوشی ہو گی اور اسلامی انقلاب کے بانی کے افکار کو دنیا تک پہچاننا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 

ای میل کریں