امام امت ان لوگوں کے لئے جو علم و معرفت کے میدان میں کوشش کرتے ہیں ایک عظیم استاد تھے۔ شہداء کے محترم گھرانے کے لئے مہربان باپ اور ان اسلامی مجاہدوں کے لئے قوی کمانڈر تھے جو پوری دنیا میں عالمی کفر کے خلاف محاذ آرا اور اسلام کی سربلندی کے لئے کوشاں ہیں۔ آپ دنیا کے مسلمانوں کے واحد چشم و چراغ تھے۔ "خمینی" صدی کا محبوب ترین کلمہ ہے۔
امام آج ہمارے درمیان نہیں ہیں اور خدا کی بارگاہ میں جاچکے ہیں لیکن امام کا مشن اور آپ کی فکر و نظر ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ امام نے دنیا کے ہر گوشہ میں اپنے ماننے والوں کو چھوڑا ہے تا کہ اسلام کا پرچم لہرانے اور خدا مخالف طاقتوں سے بر سر پیکار ہیں اور امام عصر (عج) کے ظہور کے مقدمات فراہم کریں۔