امام خمینی (رح) اپنے شاگردوں کو ہمیشہ تاکید فرماتے تھے کہ درس کے وقت سوال اور جرح و بحث اور تنقید و تبصرہ کریں اور اس سے امام کبھی ناراض بھی نہیں ہوتے تھے بلکہ اس کے برعکس اگر طلاب گفتگو اور سوال نہیں کرتے تھے تو پریشان ہوجاتے تھے۔ آپ کہتے تھے: جو بات بھی کہی جائے اسے ناقدانہ انداز میں دیکھو خواہ انسان کتنا ہی بزرگ ہو اس کی فورا بات نہیں مان لینی چاہیے بلکہ غور و خوض کرنا چاہیئے ۔ لہذا جب بعض احباب اشکالات لکھ کر آپ کو دیتے تھے تو آپ خوش ہونے کے علاوہ انھیں انعام بھی دیتے تھے۔