امام خمینی(رح) کے درس کی خصوصیت
راوی: حجت الاسلام والمسلمین عبدالکریم بی آزار شیرازی
حجت الاسلام والمسلمین عبدالکریم بی آزار شیرازی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ مدارس کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ دوسروں کی تربیت وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود بحث و جدال میں مصروف رہتے ہیں ایسے افراد منتظر رہتے ہیں کہ کوئی کچھ کہے اور ان افراد کو اس پر تبصرے لگانے کا وقت مل جائے اور اس طرح وہ ہر محفل میں اس کی توہین کرتے رہیں لیکن میں نے کبھی بھی امام خمینی(رح) کلاس اور درس میں بحث کرتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ آیت اللہ نائنی کے نظریات کو نقل کرتے ہوئے فرماتے تھے کہ اگر ہم ان کے نظریات پر نقد کرتے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی توہین کر رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری نگاہ ان کی عزت ہے ان کا ایک خاص مقام ہے آپ اس طرح اہنے شاگردوں کو سمجھاتے تھے تانکہ ان کو غلط فہمی نہ ہو۔