امام خمینی(رح)

حضرت زینب سلام اللہ علیھا اسوۂ عفت و حجاب

عورت کی عزت و کرامت اس کی پاکدامنی میں ہے اور اس کی حفاظت کے لیے خداوندِ حکیم نے دینِ مبینِ اسلام میں شرعی حکم، حجاب (پردے) کی صورت میں بیان کیا ہے، تا کہ نہ صرف عورت کی عزت اور مقام برقرار رہے بلکہ معاشرہ اخلاقی گراوٹ سے بھی بچا رہے۔ حجاب کے

حضرت زینب سلام اللہ علیھا اسوۂ عفت و حجاب

عورت کی عزت و کرامت اس کی پاکدامنی میں ہے اور اس کی حفاظت کے لیے خداوندِ حکیم نے دینِ مبینِ اسلام میں شرعی حکم، حجاب (پردے) کی صورت میں بیان کیا ہے، تا کہ نہ صرف عورت کی عزت اور مقام برقرار رہے بلکہ معاشرہ اخلاقی گراوٹ سے بھی بچا رہے۔ حجاب کے ساتھ ساتھ عفت و پاکدامنی، دو ایسےموضوع اور اسلامی قدریں ہیں جنکی حفاظت اور تبلیغ کی خاطرمختلف زاویوں سے بحث کی آج تمام اسلامی معاشروں کو شدیدضرورت ہے۔ عصر حاضر میں جہاںہمارے معاشروں میں مغربی پروپگینڈے کے زیر اثر عفت و حجاب کی رعایت نہ کرنا اعلی تہذب اور ثقافت کا حصہ سمجھا جانے لگاہے، تو ان موضوعات پر سوچ و بچار اور بحث کا احساس پہلے سے زیادہ محسوس ہونے لگا ہے۔لہٰذا ان موضوعات پر نہ صرف مختلف زاویوں سے بحث کر کے تمام شبہات کے جواب دیئے جانے چاہییں، بلکہ تاریخ ِ اسلام سےمسلمان خواتین کے ایسے اسلامی رول ماڈل بھی پیش کئے جائیں جن کی زندگی حجاب و عفاف کا عملی نمونہ ہو۔ اسی لیئے یہاں حضرت زینبس کی سیرت کے اس پہلو کومورد بحث قرار دیا ہے جو حجاب اور پاکدامنی کو ایک مکمل عملی نمونے کے طور پر مسلمان خواتین کے لیئے پیش کرتا ہےاور ان نادانوں کی فکر کو جو مسلمان عورت کو چادر اور چاردیواری میں قید سمجھتے ہیٕں، حرف غلط کی طرح مٹا دیا ہے۔

حضرت زینبس کا عاشورا کےاس عظیم واقعےمیں مکمل پاکدامنی اور پردے کے ساتھ موجود ہونے نے ہر قسم کی شرائط میں حجاب کی پاسداری کے بارے میں ہر قسم کے شک و شبہہ کو دور کر دیا ہے۔ عاشورا تمام اسلامی اقدار کے زندہ کرنے کا نام ہے، انہی میں سے حجاب و عفت بھی اسی عاشورا کے سائے تلے ایک نئی زندگی حاصل کرتے ہیں اور حضرت زینبس کی ہستی نے اپنے عمل اور اپنے مقدس بیانات میں اس کو واضح طور پر بیان بھی فرمایا ہے۔

حضرت زینب س کی زندگی کا عام طور پر صرف ایک پہلو ہمارے لیے زیادہ واضح ہے جو کہ ان کا امّ المصائب ہونا ہے۔ گو کہ یہ اہم پہلو ہے لیکن جب وہ ہستی اسوہ کامل ہیں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو بہتر طریقے سے جانیں تا کہ ایک کامیاب زندگی کےلیے انہیں اپنا آئیڈئل بنا سکیں۔

حجاب اور عفت کی بحث کے سلسلے میں حضرت زینب س کی زندگی کو اگر ہم تین حصّوں میں تقسیم کریں، یعنی؛ ۱۔ عاشورا سے پہلے کی زندگی: ۲۔ عاشورا کے وقت: اور ۳۔ عاشورا کے بعد کی زندگی، تو اسمیں زندگی کے مختلف حالات اور واقعات کے ذریعے مورد بحث ان اہم اسلامی اقدار یعنی عفت و حجاب کی رعایت کے بارے میں ہمیں بہت سے اہم اصول اور ایک مکمل ضابطۂ حیات نظر آتا ہے۔

ای میل کریں