راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید مہدی یثربی
اوائل میں امام خمینی (رح) کے درس خارج کا جلسہ صحن سے قریب کسی مسجد میں ہوتا تھا اور حضرت کے معدود چند شاگرد تھے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ مرحوم شہید استاد مطہری اور آیت اللہ منتظری اور شاید آیت اللہ بہشتی اور کچھ دیگر افراد اس درس میں شریک ہوتے تھے۔ جب ہم وہاں سے گذرتے تھے تو درس کی آواز بلند رہتی تھی اور عام طور پر شاگرد حضرات اعتراض کرتے تھے اور آپ ان کا جواب دیتے تھے۔