اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی کے ایک قریبی ساتھی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رح) ایسے حسینی تھے وہ جب بھی ماہ محرم میں کربلا میں شرفیاب ہوتے تھے تو حرم امام حسین علیہ السلام میں زیارت عاشورا سو سلام اور سو لعن کے ساتھ پڑھتے تھے اور کبھی کبھی انھیں زیارت پڑھنے میں دو گھنٹے بھی لگ جاتھے تھے لیکن امام معمر ہونے کا باوجود بھی اس بھیڑ میں بیٹھ کر زیارت عاشورا پڑھتے تھے حتی کہ لوگ بھی ان کندھوں کے اوپر سے گزر کر جاتے تھے اور وہ کسی نہ خود منع کرتے تھے اور نہ ہی کسی دوسرے منع کرنے کی اجازت دیتے تھے۔