ہم ان آنسووں اور عزاداری سے دنیا میں انقلاب لا سکتے ہیں:امام خمینی(رہ)
عزاداری کا سیاسی پہلو اس کے تمام دوسرے پہلووں سے عظیم ہے ہمارے ائمہ اطہار علیھم السلام نے منبروں سے اپنے مصائب کو بیان کرنے کی جو تاکید کی ہے یہ تاکید ایسے ہی نہیں بلکہ اس کا ایک ہدف ہے جیسا کہ روایات میں ملتا ہے جو شخص امام حسین علیہ السلام پر روئے گا یا کسی کو رلائے گا اس کو عظیم ثواب ملے گا یہ خالی رونے کا مسئلہ نہیں یہ خالی آنسو بہانے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے ہمارے ائمہ اطہار علیھم السلام اس مسئلے اور اس عزاداری کے ذریعے ہماری قوم کو متحد رکھنا چاہتے تھے ہمارے یہ آنسو ہماری طاقت ہیں اس رونے سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ اگر خطرہ ہے تو اس قوم کے ایک جگہ جمع ہونے سے ہے اگر ہدف خالی آنسو بہانا ہوتے تو امام حسین علیہ السلام کو ہمارے ان آنسووں کی کیا ضرورت تھی ہمارے ائمہ اطہار علیھم السلام نے اس لئے اتنی تاکید کی ہے تاکہ ہم ان آنسووں کے ذریعے اپنے دین کی حفاظت کر سکیں دس محرم کو نکلنے والے جلوس خالی جلوس نہیں ہیں بلکہ ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہیں۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) عزاداری کے اہداف کی طرف اشارہ کرتے فرماتے ہیں کہ عزاداری کا سیاسی پہلو اس کے تمام دوسرے پہلووں سے عظیم ہے ہمارے ائمہ اطہار علیھم السلام نے منبروں سے اپنے مصائب کو بیان کرنے کی جو تاکید کی ہے یہ تاکید ایسے ہی نہیں بلکہ اس کا ایک ہدف ہے جیسا کہ روایات میں ملتا ہے جو شخص امام حسین علیہ السلام پر روئے گا یا کسی کو رلائے گا اس کو عظیم ثواب ملے گا یہ خالی رونے کا مسئلہ نہیں یہ خالی آنسو بہانے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے ہمارے ائمہ اطہار علیھم السلام اس مسئلے اور اس عزاداری کے ذریعے ہماری قوم کو متحد رکھنا چاہتے تھے ہمارے یہ آنسو ہماری طاقت ہیں اس رونے سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ اگر خطرہ ہے تو اس قوم کے ایک جگہ جمع ہونے سے ہے اگر ہدف خالی آنسو بہانا ہوتے تو امام حسین علیہ السلام کو ہمارے ان آنسووں کی کیا ضرورت تھی ہمارے ائمہ اطہار علیھم السلام نے اس لئے اتنی تاکید کی ہے تاکہ ہم ان آنسووں کے ذریعے اپنے دین کی حفاظت کر سکیں دس محرم کو نکلنے والے جلوس خالی جلوس نہیں ہیں بلکہ ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی نظر میں عزاداری خود ایک سیاسی کام ہے لہذا اس میں کسی دوسرے سیاسی امر کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ عزاداری یہ رونا یہ ماتم ہی ہماری کامیابی کی نشانیاں ہیں پوری دنیا میں محرم کا چاند نکلتے ہی لوگ فرش عزا پر بیٹھ جاتے ہیں کیا کوئی دوسری ایسی قوم ہے جو اتنی متحد ہو ان آنسووں سے اس عزاداری سے ہم دنیا میں تبدیلی لا سکتے ہیں یہ عزاداری حقیقت میں ایک انقلاب ہے ہر دور میں ہر زمانے میں ہمیں عزاداری کی ضرورت ہے۔