حرم کے صحن میں امام خمینی سے ملاقات
حجۃ الاسلام والمسلمین حاج منصور عاصمی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہین کہ میں گاڑی سے اترا لیکن میں نہیں جانتا تھا کہ مدرسہ فیضیہ کہاں لہذا میں نے کچھ افراد سے ایڈریس پوچھا اور مدرسہ فیضیہ پہنچ گیا مدرسے پہنچتے ہیں میں نے طلباء کو کثیر تعداد میں ایک جمع دیکھا اس منظر کو دیکھ کر میں حیران رہ گیا لیکن جیسے جیسے دن گزر رہے تھے میں علماء اور طلاب کے چہروں سے مانوس ہوتا رہا اس وقت آیت اللہ العظمی، آیت اللہ العظمی صدر، آیت اللہ العظمی خوانساری، آیت اللہ حجت اور دوسرے علماء فیضیہ سر گرم تھے فیضیہ میں میرا وہ پہلا سال تھا ایک دن اچانک میں نے حرم کے بڑے صحن میں آغا کو دیکھا تو میں اس نورانی چہرہ کو دیکھتا ہی رہ گیا اور اس چہرے کی طرف جذب ہوتا گیا مین نے اس خوبصورتی کو دوسرے علماء میں نہیں دیکھا تھا کچھ دن بعد جب میں نے دوسروں سے ان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ روح اللہ ہیں۔