امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا

امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا

امام (رح) نے ہمیشہ اتحاد اور اسلامی اقوام کے درمیان اختلاف اور دشمنی سے بچنے پر زور دیا ان کہنا تھا کہ امام خمینی(رح) نے ہمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا جائے امام خمینی کی نظر میں عالم اسلام کا اتحاد ہی ان کی سب سے

امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا

امام (رح) نے ہمیشہ اتحاد اور اسلامی اقوام کے درمیان اختلاف اور دشمنی سے بچنے پر زور دیا ان کہنا تھا کہ امام خمینی(رح) نے ہمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا جائے امام خمینی کی نظر میں عالم اسلام کا اتحاد ہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو توحید اور اتحاد کی حفاظت کرنا ہوگی جناب شہریاری صاحب نے مزید کہا کہ امام خمینی نے تین بنیادی چیزوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی تھی کہ فلسطینی مسلمانوں کی مشکلات کی اصلی وجہ عرب ممالک کی خاموشی ہے لہذا عرب کے اسلامی ممالک کو تمام اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسلام کے پرچم تلے حکومت کریں۔

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے جمعہ کو امام رضا علیہ السلام کے حرم میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امام (رح) نے ہمیشہ اتحاد اور اسلامی اقوام کے درمیان اختلاف اور دشمنی سے بچنے پر زور دیا.

ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی(رح) نے ہمیشہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ مسلمانوں کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیاجائے۔ امام خمینی کی نظر میں عالم اسلام کا اتحاد ہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو توحید اور اتحاد کی حفاظت کرنا ہوگی۔

 جناب شہریاری صاحب نے مزید کہا کہ امام خمینی(رح) نے تین بنیادی چیزوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی تھی کہ فلسطینی مسلمانوں کی مشکلات کی اصلی وجہ عرب ممالک کی خاموشی ہے لہذا عرب ممالک کو تمام اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسلام کے پرچم تلے حکومت کریں۔

ڈاکٹر شہریاری نے کہا کہ اگر سارے مسلمان متحد ہو کرایک ہدف کی طرف آگے بڑھیں گے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) کے واضح صفت یہ تھی کہ وہ عارف باللہ تھے اور کسی چیز سے نہیں ڈرتے تھے اور انہوں نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے بڑی بڑی سازشوں کو ناکام بنایا۔

ڈاکٹر شہریاری نے امام خمینی کی ایک دوسری صفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی(رح) کا قرآن کریم سے گہرا تعلق تھا اور انہوں نے اپنے تقوے سے دنیا میں ایک نئی تبدیلی لائی اور اسلامی انقلاب سے پوری دنیا میں ایک مثال قائم کی ہے کہ اتحاد،توکل اور ایمان کی طاقت سے دنیا کی کسی بھی طاقت کو جھکایا جا سکتا ہے۔ 

ای میل کریں