فقہ کا ایک دورہ کیا تھا

فقہ کا ایک دورہ کیا تھا

امام خمینی (رح) ایک ایسے فقیہہ تھے جس نے فقہ کے تمام دورے کئے تھے


راوی: آیت اللہ سید عبدالکریم موسوی اردبیلی

 

امام خمینی (رح) ایک ایسے فقیہہ تھے جس نے فقہ کے تمام دورے کئے تھے۔ تحریر الوسیلہ کی تحقیق یہ بتارہی ہے کہ ہمارے درمیان ایسے بھی فقہاء تھے جنہوں نے صرف عبادات کا دورہ کیا ہے، کچھ مالی مسائل کا دورہ کئے ہوتے، کچھ نے قضاوت کا دورہ کیا اور کچھ ایسے ہیں جنہوں نے حدود و دیات کا دورہ کیا ہے، لیکن امام نے فقہ کا مکمل دورہ کیا تھا۔ اگر کوئی تحریر الوسیلہ کا بغور مطالعہ کرے اس کے بعد جواہر پڑھے، جواہر بھی فقہ کا ایک دورہ ہے یا مثال کے طور پر مفتاح الکرامة کا مطالعہ کرے تو وہ سمجھ لے گا کہ امام نے یہ سب پڑھا اور سب کا مطالعہ کیا ہے۔ نہ صرف ورق گردانی کی ہے بلکہ تأمل کیا ہے اور انتخاب کیا ہے یا ان کی باتوں کو قبول یا رد کیا ہے اور جہاں پر آپ نے قبول نہیں کیا ہے یعنی ان مبانی کو قبول نہیں کیا ہے۔ امام اسی طرح کے ایک عالی مقام فقیہہ تھے۔

ای میل کریں