مجھے اپنے بھائیوں کے پاس جانا ہے
امام خمینی(رح) کے ایک قریبی دوست اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ پیرس سے جب اسلامی تحریک رہنما نے فرانس سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا تو وہاں پر موجود ایک نامہ نگار نے اسلامی انقلاب کے بانی سے سوال کیا کہ ممکن ہے آپ کہ اس فیصلے سے ایران میں قتل عام ہو اور سڑکوں پر جوانوں کا خون بہایا جائے بہتر ہے کہ آپ اپنا فیصلہ واپس لے لیں اور واپس ایران جانے کا ارادہ ترک کردیں جس کے جواب میں امام (رہ) نے فرمایا کہ مجھے اپنے بھائیوں کے پاس جانا ہے اور ان کے ساتھ رہنا ہے۔