امام خمینی کی توضیح المسائل کس عالم دین کے نام سے شائع کی گئی تھی
راوی:الحاج قاسم نظیفی صاحب
الحاج قاسم نظیفی صاحب اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ مجھے ایک بار امام خمینی کی توضیح المسائل تقسیم کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور اور تقریبا چونتیس پینتیس دن تک جیل میں رکھا گیا تھا ان دنوں میں امام خمینی کتاب کی تقسیم کرنا جرم محسوب ہوتا تھا لہذا ہم نے اس کے پہلے صفحے پر مرحوم آیت اللہ خوانساری کا نام لکھا تھا ہمارے کچھ سیاستدانوں سے رابطے تھے انہوں نے ہمیں بتایا کہ ساوک تفتیش کے دوران کبھی سچ نہ بتائیں کیونکہ پولیس اور ساواک لفظ لفظ پر غور کرتے ہیں اور ایک ایک لفظ سے مختلف حقائق تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔