ایران کے دشمنوں کی سب سے بڑی غلطی
میں آپ تمام حضار کا شکر گزار ہوں میری دعا ہیکہ پروردگار آپ سب کو اپنی زندگی میں کامیاب بنائے اور آپ ہمیشہ خوش رہیں، اسلام اور ایران کے مخالف گروہوں کی سب سے بڑی غلطی یہ ہیکہ یہ لوگ نہ اسلام کو پہنچاتے ہیں اور نہ ہی انھیں اسلامی حکومت کی طاقت کے بارے میں کوئی علم ہے ان لوگوں کے ذہنوں میں صرف ہیٹلر، رضا خان اور ان جیسے دوسرے حکمرانوں کی حکومتیں ہیں ان لوگوں نے ابھی تک نہ ہی اسلام کو سمجھا اور نہ ہی اسلامی حکومت کو سمجھا ہے ان میں سے کچھ افراد ایران میں رہنے کے باوجود بھی ایمان کی طاقت کو نہیں سمجھ سکے ان لوگوں کو ایسا لگ رہا تھا کہ ایران میں انقلاب سے ہرج و مرج ہو جاے گی اور یہاں کی عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 24 اسفند 1360 کو تہران میں شہداء آمل کے لواحقین اور وزارت خارجہ کے عملے سے ایک ملاقات کے دوران تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوے فرمایا کہ اسلام اور ایران کے مخالف گروہوں کی سب سے بڑی غلطی یہ ہیکہ یہ لوگ نہ اسلام کو پہنچاتے ہیں اور نہ ہی اسلامی حکومت کو پہنچانتے ہیں ان لوگوں کے ذہنوں میں صرف ہیٹلر، رضا خان اور ان جیسے دوسرے حکمرانوں کی حکومتیں ہیں ان لوگوں نے ابھی تک نہ ہی اسلام کو سمجھا اور نہ ہی اسلامی حکومت کو سمجھا ہے ان میں سے کچھ افراد ایران میں رہنے کے باوجود بھی ایمان کی طاقت کو نہیں سمجھ سکے ان لوگوں کو ایسا لگ رہا تھا کہ ایران میں انقلاب سے ہرج و مرج ہو جاے گی اور یہاں کی عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ یہ لوگ صرف یہ بات کہتے ہیں کہ ہم اسلام کو پہچانتے لیکں حقیقت میں ابھی انہوں نے اسلام کو نہیں پہچانا جیسا کہ میں نے اس سے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ ان لوگوں نے ابھی ایران جیسے معاشرے اور سماج کو نہیں دیکھا یا اگر اسلامی معاشرے کو دیکھا بھی ہے تو بہت کم دیکھا ہے اور اسے سمجھ نہیں سکے دنیا کے کسی کونے میں اس طرح کے لوگ اور حکومت نہیں جو اس طرح اسلام اور اسلامی حکومت کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہوں کیا کسی ملک میں جنگ کے موقع پر اس طرح اس ملک کی عوام میدان جنگ میں اترتی ہے لیکن ایران کی عوام نے تحمیلی جنگ کے دوران اپنی فوج کے کاندھے سے کاندھا ملا کر اپنی ملک کا دفاع کیا۔
حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا کہ جب سے ہمارے ملک پر اقتصادی پابندیاں لگیں تو ہمارے ملک کے تمام دانشور مل کر اس کوشش میں لگ گئے کہ اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر کچھ عرصے تک آپ لوگ اسی طرح کام کرتے رہیں تو وہ دن دور نہیں جب ہم خود کفیل بن جائیں گے اور انشاء آپ لوگ ہی ایران کو دوسرے ممالک سے مستغنی بنائیں گے انہوں نے فرمایا کہ ایرانی جوانوں کےایمان کی طاقت کو نہیں سمجھا اگر انہوں نے سمجھا ہوتا تو اس طرح ایران کے خلاف آمل میں دہشتگردانہ کاروائیاں نہ کرتے۔