علم اگر کافر سے بھی ملے اسے حاصل کرنا چاہیے:امام خمینی
تعلیم کا مسئلہ کافی اہم ہے علم ایک ایسا موضوع ہے جس کا تذکرہ قرآن پاک میں ہر جگہ موجود ہے ، خدا کے اولیاء کی حدیثوں میں حضرت محمد مصطفی سے لے کر دوسرے ائمہ اطھار علیھم السلام نے علم اور علمائے کرام کی اہمیت کو بیان کیا ہے ائمہ اطہار علیھم السلام تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کی ہے جیسا کہ روایت میں ملتا ہے کہ ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کریں یعنی علم اگر کسی کافر ملک سے بھی ملے تو انسان کو حاصل کرنا چاہیے علم ایک لامحدود حقیقت ہے اور اگر کوئی شخص زندگی بھرعلم حاصل کرتا رہے پھر بھی وہ مکمل طور پر علم حاصل نہیں کرسکتا اسی لئے انسان کو زندگی بھر علم حاصل کرنا چاہیے اس کا مطلب ہے کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو تعلیم کی ضرورت ہےانسان کبھی بھی علم سے بے نیاز نہیں ہوسکتا جو شخص علم کے ذریعے اپنی تعمیر کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ کبھی نہیں سوچنا چاہے کہ علم اب کافی ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی علم کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ تعلیم کا مسئلہ کافی اہم ہے علم ایک ایسا موضوع ہے جس کا تذکرہ قرآن پاک میں ہر جگہ موجود ہے ، خدا کے اولیاء کی حدیثوں میں حضرت محمد مصطفی سے لے کر دوسرے ائمہ اطھار علیھم السلام نے علم کی اہمیت کو بیان کیا ہے اور علمائے کرام کی اہمت بیان کیا ائمہ اطہار علیھم السلام تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کی ہے جیسا کہ روایت میں ملتا ہے کہ ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کریں یعنی علم اگر کسی کافر ملک سے بھی ملے تو انسان کو حاصل کرنا چاہیے علم ایک لامحدود حقیقت ہے اور اگر کوئی شخص زندگی بھرعلم حاصل کرتا رہے پھر بھی وہ مکمل طور پر علم حاصل نہیں کرسکتا اسی لئے انسان کو زندگی بحر علم حاصل کرنا چاہیے اس کا مطلب ہے کہ ہم سب کو ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو تعلیم کی ضرورت ہےانسان کبھی بھی علم سے بے نیاز نہیں ہوسکتا جو شخص علم کے ذریعے اپنی تعمیر کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ کبھی نہیں سوچنا چاہے کہ علم اب کافی ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہر عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی علمی صلاحیت آگے بڑھائیں لیکن یہ کبھی نہیں سوچنا چاہیے کہ ہم نے علم حاصل کرلیا ہے انسان کبھی بھی مکمل طور پر علم حاصل نہیں کر سکتا علم سیکھنا اور سیکھانا انبیاء کی سنت ہے اللہ نے انبیاء کو انسانیت کے لئے استاد اور ہادی بنا کر بھیجا تھا اوراسی علم نے صدر اسلام میں لوگوں کو گمراہی سے بچایا تھا اسی علم نے لوگوں کو نجات دلائی ہے علم ہی سے معاشرے کی ترقی ہو سکتی ہے علم پر عمل سے انسان اپنے نفس کی تعمیر نو کر سکتا ہے اور معاشرے کو برائیوں سے پاک کر سکتا ہے۔