شھید قدوسی امام خمینی(رح) سے نہ ملنے کی کیا وجہ تھی؟
راوی:آیت اللہ حائری شیرازی
آیت اللہ حائری شیرازی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ شہید قدوسی صبح صبح امام خمینی(رح) سے ملنے کے لئے جماران ان کے گھر پہنچ گئے جب وہ وقت ملاقات کا وقت نہیں تھا شہید قدوسی ایسے وقت میں گئے تھے جس میں امام خمینی کسی سے نہیں ملتے تھے جناب توسی جو کہ امام سے ہونے والے ملاقاتوں کے لئے لوگوں کو وقت دیتے تھے انہوں نے شہید قدوسی سے فرمایا کہ ابھی انتظار کریں امام مصروف ہیں شہید قدوسی نے سوال کیا کہ امام کہاں مصروف جس کے جواب میں جناب توسلی نے فرمایا کہ امام ابھی زیارت عاشورہ پڑھ رہے ہیں۔