امام منع نہیں کرتے تھے؟
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود دعائی
مختلف مناسبتوں سے امام خمینی(رح) سے ملنے آنے والوں لوگوں کے ساتھ اکثر خواتین ہوتی تھیں وہ خواتین اس بات کا اصرار کرتی تھیں کہ ہم جاننا چاہتی ہیں کہ کیا امام کی نگاہ میں چادر پہننا ضروری ہے یا کہ وہ مانتو اور روسری کے ساتھ یعنی واجبی پردہ کر کے ان کے سامنے حاضر ہو سکتی ہیں اس کے عملی طور پر جب بھی کوئی خاتون مانتو اور روسری میں امام سے ملنے آتی تھی امام کبھی بھی اس کو منع نہیں کرتے تھے۔