آئیں اور اپنے سوال پوچھیں
راوی:محترمہ مرضیہ حدیدچی
محترمہ مرضیہ حدیدچی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ فرانس میں مختلف ممالک کے لڑکے اور لڑکیاں امام خمینی(رہ) سے ملاقات کے لئے آئے تھے لڑکے آگے بیٹھے ہوئے تھے اور لڑکیاں ان کے پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں اور جب امام وہاں سے جانے لگے تو لڑکیوں نے کہا کہ لڑکے آگے بیٹھے ہوئے تھے اس لیے ہم اپنے سوال نہیں پوچھ سکیں پھر امام ایک کمرے میں بیٹھ گئے اور ان سے فرمایا کہ آپ اپنے سوالات پوچھ سکتی ہیں امام کا یہ کام میرے لئے کافی دلچسپ تھا اس کے باوجود کہ امام کا وقت ختم ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے خواتین کی عزت کرتے ہوئے ان کے حقوق کو پائمال نہیں ہونا دیا۔