امام خمینی نے فرانس حکومت کو کیا پیغام دیا تھا
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے نوفل لوشاتو کو ترک کرنے سے پہلے 31 جنوری 1979 کو ایک پیغام کے توسط سے فرانس کی عوام۔حکومت اور نوفل لوشاتو میں اپنے ہمسایوں کا شکریہ ادا کیا اس پیغام میں امام خمینی(رح) نے فرمایا کہ اب میں یہاں چار مہینے رہنے کے بعد فرانس کی خاک کو اپنے وطن واپس جانے کی غرض سے ترک کر رہا ہوں لہذا میں فرانس کی حکومت جس نے میری حفاظت اور بیان کے لئے امکانات مہیا کئے کا شکریہ ادا کرتا ہوں اسی طرح فرانس کی عوام کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ایران کے استقلال کے لئے ہمدردی کا اطہار کیا مجھے امید ہیکہ میں فرانس کی مہمان نوازی کو فراموش نہیں کروں گا اس کے علاوہ ہمارے ہمسائیوں کو ہماری وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔