ایک خاتون نے امام خمینی کو ہنسایا
راوی: محترمہ ڈاکٹر طبا طبائی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق محترمہ طبا طبائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ انقلاب کے پہلے سال ہی ہم نے قم میں خواتین کے لئے کچھ علمی کلاسوں کا انعقاد کیا جس میں خواتین حاضر ہو کر علم حاصل کر رہی تھیں لیکن ایک دن خواتین کی ایک استاد نے مجھ سے کہا کہ کچھ خواتین ہیں جو مسلسل کلاس میں حاضر نہیں ہوتی اور کچھ دن کلاس سے غائب رہتی ہیں لہذا مجھ سے کہا کہ آپ آکر ان سے بات کریں میں ان کی کلاس میں پہنچی اور ان سے کہا کلاس کی اہمیت ہر روز حاضر ہونے میں ہے آپ کو ہر روز یہاں آنے کی ضرورت ہے وہاں ایک عورت نے کہا نہیں میری بیٹی اگر ہر روز کسی جگہ جاو گی تو عزت نہیں ہو گی ایک دن چھوڑ کر جانا چاہیے میں نے جب یہ بات امام خمینی(رح) کو سنائی تو وہ مسکراے۔