اسرائیلی جنگی طیاروں کا لبنان پر حملہ
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائیہ جنوبی لبنان میں کچھ مقامات کو اپنا ہدف بنا رہی ہے صہیونیزم خبر رساں اداروں نے بتایا کہ جمعرات کو اسرائیل کی فضائیہ نے غیر قانونی تجاوز کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر حملہ کیا ہے ادہر اسرائیل نے ان غیر قانونی حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بدھ کو راکٹ حملے کی جوابی کاروائی ہے جو لبنان سے صہیونی کی طرف چلایا گیا تھا ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی ایف 16 لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنانی قصبے العیشیہ کے مضافات میں جنگلات والے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں نقل کیا ہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائیہ جنوبی لبنان میں کچھ مقامات کو اپنا ہدف بنا رہی ہے صہیونیزم خبر رساں اداروں نے بتایا کہ جمعرات کو اسرائیل کی فضائیہ نے غیر قانونی تجاوز کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر حملہ کیا ہے ادہر اسرائیل نے ان غیر قانونی حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بدھ کو راکٹ حملے کی جوابی کاروائی ہے جو لبنان سے صہیونی کی طرف چلایا گیا تھا ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی ایف 16 لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنانی قصبے العیشیہ کے مضافات میں جنگلات والے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
المنار ٹی وی نے لبنانی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات (5 اگست ، 2021 مقامی وقت) کے مطابق 12:40 پر ، اسرائیلی دشمن کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں محمودیہ اور مضافات میں ہرجیا کے علاقے پر دو حملے کیے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ آج رات جنگی طیاروں نے لبنان کے ان علاقوں پر حملہ کیا جہاں سے کل اسرائیل پر راکٹ داغے گئے ‘‘۔ جنگی طیاروں نے اس علاقے میں ایک اور ہدف کو بھی نشانہ بنایا جہاں سے اس سے پہلے اسرائیل پر راکٹ داغے گئے تھے۔