نسلوں کے مربی اور معلم اور ہمدرد باپ
ام جواد؛ مدرسہ دار الحکمة، نجف اشرف
نشلوں کے اس مربی اور معلم اور مہربان باپ کے حضور قلم لکھنے سے شرما رہا ہے جس کی باتیں گوہر اور نصیحت تھیں۔ آپ کی زندگی کا ہر لمحہ اور جن لمحوں کے ہم گواہ ہیں اس کی تکرار ناممکن ہے اور تاریخ میں ان کے مانند نہیں ہوگا۔ آپ کے اندر ممتاز اور انحصاری خصوصیات تھیں جو کسی اور میں نہیں تھیں۔
میرے مولا اور آقا! آپ تمام مسلمانوں بلکہ بچوں، عورتوں، بوڑھے اور جوانوں کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں۔ اے دلوں کے بادشاہ، میرے مولا و آقا ! خدا آپ پر رحمت نازل کرے۔ اے وہ ذات جس نے دلوں کو زندگی بخشی اپنے کثیر علم اور بے نظیر اقوال اور نصیحتوں سے۔