دیوان امام خمینی (رح)

دلجوئی پیر

دیوان امام خمینی (رح)

دلجوئی پیر

دیوان امام خمینی (رح)

 

ہاتھ چومو شیخ کے، اس نے مجھے کافر کہا

محتسب کو دو دعا جس نے رسن بستہ کیا

ہوں  در پیر مغاں  پر معتکف، جس نے مجھے

دے کے اک ساغر دو عالم سے مرا دل بھردیا

آب کوثر پی کے، میں  احسان رضواں  کا نہ لوں

تیرے عکس رخ نے مجھ کو حاکم دوراں  کیا

پردہ سر ازل اٹھا ہے اس کے ہاتھ سے

میری قسمت سے مجھے درویش نے واقف کیا

پیر میخانہ نے اپنے ناخن تدبیر سے

کر لیا مجھ کو مسخر، کردیا مجھ کو فنا

پیر میخانہ نے کی اس درجہ دلجوئی مری

مجھ کو یکسر خود مری ہستی سے غافل کردیا

ای میل کریں