امام محمد باقر ( ع) نے کمسنی کے عالم سے ہی مصیبتوں کا سامنا کیا، مولانا عاشق حسین ولایتی

امام محمد باقر ( ع) نے کمسنی کے عالم سے ہی مصیبتوں کا سامنا کیا، مولانا عاشق حسین ولایتی

امام باقر (ع) نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس کی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، حجۃ الاسلام عقیل حسین خان

امام محمد باقر ( ع) نے کمسنی کے عالم سے ہی مصیبتوں کا سامنا کیا، مولانا عاشق حسین ولایتی

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شہادت جانسوز امام محمد باقر علیہ سلام کی مناسبت سے جامع مسجد حضرت زہرأ سلام علیہا کراچی میں مجلس منعقد ہوٸی جس سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ وجماعت مولانا عاشق حسین ولایتی نے امام باقر علیہ السلام کی زندگی کے  مختلف پہلوؤں کی طرف اشارہ کیا۔

مولانا موصوف نے کہا کہ امام نے کمسنی کے عالم سے ہی مصیبتوں کا سامنا کیا اور کربلا کے اس عظیم سانحہ کا مشاہدہ کیا۔ امام وہ مظلوم اور مبارز ترین ہستی ہیں جس نے تاریخ کے دو بدکردار خاندانوں کے ظالم ترین زمانوں میں مبارزہ کیا۔ امام نے بنو امیہ جو سفاک ترین نسل تھی انکا بھی مقابلہ کیا اور بنو عباس جو مکاری میں مصداق کامل تھے ان کا مقابلہ کیا۔

مولانا نے مزید بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام کے القابات مشہور میں سے ایک لقب باقرالعلوم ہے یعنی وہ ہستی جس نے علم کو شگاف کیا۔ جس نے بنو امیہ کے تیار کردہ دین کو جڑوں سے اکھاڑ کر امت رسول خدا(ص) کے ذہنوں میں راہ رسول خدا(ص) و راہ قرآن و دین کو ترویج فرمایا۔

 

امام باقر (ع) نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس کی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، حجۃ الاسلام عقیل حسین خان

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے 07 ذی الحجہ امام پنجم حضرت امام محمد باقرؑ کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام باقر علیہ السلام نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس کی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، بڑے بڑے صحابہ کرام کا شمار آپ کے شاگردان میں ہوتا ہے اور اُن لوگوں نے اپنے آپ کو بڑے فخر کے ساتھ آپ کا شاگرد ہونا گردانا ہے، امام باقر العلوم علیہ السلام نے جس طرح دین مصطفوی کا دوبارہ احیاء کیا اور دین محمدی کی ترویج کی شاید اس طرح باقی انبیاء کو موقع نہ مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ امام محمد باقر علیہ السلام کی پوری زندگی علوم و معارف کی خدمت میں گزاری، یہی وجہ ہے کہ انھیں باقر العلوم کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، چونکہ آپ نے علوم کو شکافتہ کیا، معرفت کی پیچیدہ گتھیوں کو سلجھائے، فقہی اور اعتقادی ابواب کی قرآن مجید کے مطابق جوابات اپنے زمانہ کے دانشوروں کی تربیت کرکے ایک عظیم علمی تحریک کی بنیاد ڈالی-اندھیرے میں پوشیده اسلامی اقدار کو دورباره حیات نو عطا کی اور انہیں آشکار کیا۔

حجۃ الاسلام عقیل حسین خان کا مزید کہنا تھا کہ امامؑ کا اہم مقصد ہمیشہ سے اہل بیتؑ کی فقہ اسلامی کو نشر کرنا تھا۔

ای میل کریں