امام خمینی

امریکا اور برطانیہ علماء اور مراجع کے خلاف پروپگنڈے کر رہے ہیں

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ امریکا اور برطانیہ نے جب دیکھا کہ وہ علماء کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو انہوں علماء کے خلاف لکھنا اور بولنا شروع کر دیا دشمنان اسلام کا یہ کہنا ہیکہ علماء کا کام مسجد میں نماز پڑھانا اور منبر سے احکام دین بیان کرنا ہے

امریکا اور برطانیہ علماء اور مراجع کے خلاف پروپگنڈے کر رہے ہیں

آپ سو سالہ تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہو جاے گا کہ کس طرح بیرونی اور داخلی دشمن علماء کے خلاف لکھ رہے ہیں علماء کے خلاف بول رہے ہیں علماء کے خلاف مضمون شائع کر رہے ہیں اس ساری دشمنی کی وجہ کیا ہے؟ اگر آپ تاریخ پر نگاہ ڈالیں گے تو دیکھیں گے کہ تقریبا سو سال پہلے جب عراق کے ایک چھوٹے سے گاوں  میں بسنے والے  ایک بوڑھے شخص نے ایک سطر لکھی تو پوری دنیا مل کر بھی اس کی ایک سطر کا جواب نہ دے سکی۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے جماران امام بارگاہ میں اپنے ایک خطاب میں علماء سے دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا آپ سو سالہ تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہو جاے گا کہ کس طرح بیرونی اور داخلی دشمن علماء کے خلاف لکھ رہے ہیں علماء کے خلاف بول رہے ہیں علماء کے خلاف مضمون شائع کر رہے ہیں اس ساری دشمنی کی وجہ کیا ہے؟ اگر آپ تاریخ پر نگاہ ڈالیں گے تو دیکھیں گے کہ تقریبا سو سال پہلے جب عراق کے ایک چھوٹے سے گاوں  میں بسنے والے  ایک بوڑھے شخص نے ایک سطر لکھی تو پوری دنیا مل کر بھی اس کی ایک سطر کا جواب نہ دے سکی۔ 

اسلامی تحریک کے رہنما میرزا بزرگ کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ میرزای بزرگ نے جب دیکھا کہ دشمن نے تنباکو کے زریعے ایران کا محاصرہ کر لیا ہے تو انہوں نے اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوے ایک سطر میں لکھا کہ تنبا کو حرام ہے ان کی اس ایک سطر کی وجہ سے ہر کسی نے اپنے حقے توڑ دئے اور جس کے پاس تنباکو تھا اس نے تنباکو پھینک دیا تو اس طرح انہوں نے اپنی ایک سطر سے دنیا کی سپر طاقتوں کو شکست دی اس کے بعد جب امریکا اور اسرائیل نے دیکھا کہ عالم کی ایک سطر میں اتنی طاقت ہے کہ اس کی ایک سطر پر پوری قوم قیام کر سکتی ہے تو اس کے بعد مسلمانوں کے دشمنوں نے علماء کے خلاف سازشیں کرنا شروع کر دیں تانکہ وہ علماء کو عوام سے دور رکھ سکیں۔

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ امریکا اور برطانیہ نے جب دیکھا کہ وہ علماء کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو انہوں علماء کے خلاف لکھنا اور بولنا شروع کر دیا دشمنان اسلام کا یہ کہنا ہیکہ علماء کا کام مسجد میں نماز پڑھانا اور منبر سے احکام دین بیان کرنا ہے اس کے علاوہ علماء کو دوسرے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جبکہ علماء ہی بہتر طریقے سے ملک کے معاملات کو حل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کی سپر طاقتیں علماء سے خوفزدہ ہیں کیوں کہ وہ علماء کی طاقت کو جانتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ علماء کی طاقت اسلام کی طاقت ہے یہ علماء ہی جو دنیا تک حقیقی اسلام پہنچا رہے ہیں حقیقت میں یہ لوگ علماء کی نہیں بلکہ اسلام کی مخالفت کر رہے ہیں آج بھی شیعت کا نقاب اوڑھ کر کچھ لوگ امریکا اور برطانیہ کے اشاروں پر علماء کے خلاف بول کر اسلام کو کمزور بنا رہے ہیں۔

ای میل کریں