امام خمینی(رہ) کے لگائے ہوئے درخت کو دنیا کا کوئی تند اور تیز طوفان بھی نہیں ہلا سکتا:مولانا اشہد حسین نقوی

امام خمینی(رہ) کے لگائے ہوئے درخت کو دنیا کا کوئی تند اور تیز طوفان بھی نہیں ہلا سکتا:مولانا اشہد حسین نقوی

امام خمینی(رح) کے کردار اور اس انقلاب کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس اسلامی تحریک کو غیبی مدد حاصل تھی کیوں کہ اسوقت پوری دنیا کے سیاسی ماہرین اور پوری دنیا کا میڈیا یہی کہہ رہا تھا کہ امام خمینی(رح) اتنی بڑی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن آپ نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے پوری دنیا کو غلط ثابت کر دیا اور ایران کا یہ انقلاب کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

امام خمینی(رہ) کے لگائے ہوئے درخت کو دنیا کا کوئی  تند اور تیز طوفان بھی نہیں ہلا سکتا:مولانا اشہد حسین نقوی

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) کی شخصیت وہ آفاقی شخصیت ہے جو دنیا میں کم نظیر ہے جیسا کہ روایت میں ملتا ہے علماء انبیاء کے وارث ہیں امام خمینی(رح) اس حدیث کے مکمل مصداق ہیں ان کی فکر کو جب ہم دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ محسوس ہوتا کہ امام خمینی(رہ) انبیاء علیھم السلام کے وارث ہیں آپ انبیاء علیھم السلام کی علم اور ان کی دوسری صفات کے وارث ہیں یہی چیز امام خمینی(رح) کو دنیا کے دیگر سیاسی رہنماوں سے جدا کرتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید اشھد حسین نقوی صاحب کا تعلق ہندوستان کی ریاست بہار کے ضلع روتاس سے ہیں  آپ نے ابتدائی دینی تعلیم ھندوستان کے شہر بنارس کے حوزہ علمیہ ایمانیہ میں حاصل کی اور اس کے بعد حوزہ علمیہ قم میں اعلی تعلیم حاصل کی اس دوران آپ نے ہندوستان کے علاوہ ایران میں بھی ثقافتی اور علمی فرائض  انجام دئے اور آپ قم میں مجمع طلاب ہندوستان کے صدر اور حوزہ علمیہ ایمانیہ کے نمائندے بھی رہ چکے ہیں  واضح رہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید اشھد حسین نقوی صاحب قبلہ ریاست کے بزرگ علماء میں سے ایک ہیں جنکی علاقہ میں بین المذاھب ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خدمات نمایاں ہیں آپ اس وقت قم میں رسا نیوز کی اردو ویب سایٹ کے ایڈیٹر ہیں اور اس کے علاوہ دوسرے  ثقافتی اور دینی امور بھی انجام دے رہے ہیں۔

امام خمینی پورٹل کی اردو ویب سایٹ کے نامہ نگار سے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں ہندوستان کی ریاست بہار کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید اشھد حسین نقوی صاحب نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) کی شخصیت وہ آفاقی شخصیت ہے جو دنیا میں کم نظیر ہے جیسا کہ روایت میں ملتا ہے علماء انبیاء کے وارث ہیں امام خمینی(رح) اس حدیث کے مکمل مصداق ہیں ان کی فکر کو جب ہم دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ محسوس ہوتا کہ امام خمینی(رہ) انبیاء علیھم السلام کے وارث ہیں آپ انبیاء علیھم السلام کی علم اور ان کی دوسری صفات کے وارث ہیں یہی چیز امام خمینی(رح) کو دنیا کے دیگر سیاسی رہنماوں سے جدا کرتی ہے کیوں کہ دنیا کے دیگر سیاسی رہنما جب انقلاب لاتے ہیں  تو اس انقلاب میں کہیں نہ کہیں ان کے ذاتی مفادات پوشیدہ ہوتے ہیں لیکن امام خمینی(رہ) تنہا وہ فرد ہیں جب وہ انقلاب کا سوچتے ہیں تو ان کی نظر میں اپنی ذات نہیں تھی بلکہ ان کی نگاہ میں  ایک سماج تھا ایک ملک تھا ایک قوم تھی آپ نے اس انقلاب کے لئے جو ستون کھڑے کئے تھے ان کی بنیاد اخلاص اور ایمان پر رکھی تھی اور اسی اخلاص اور ایمان کی وجہ سے امام خمینی(رہ)  کو اتنی بڑی طاقت کے مقابلے میں کامیابی ملی اور امام خمینی نے بھی امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلتے ہوئے پوری دنیا کے لے ثابت کر دیا کہ کسی بھی انقلاب کے لئے طاقت کی نہیں بلکہ اخلاص،توکل اور ایمان کی ضرورت ہوتی ہے۔

مجمع طلاب ہندوستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ امام خمینی(رح) کے کردار اور اس انقلاب کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس اسلامی تحریک کو غیبی مدد حاصل تھی کیوں کہ اسوقت پوری دنیا کے سیاسی ماہرین اور پوری دنیا کا میڈیا یہی کہہ رہا تھا  کہ امام خمینی(رح) اتنی بڑی طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن آپ نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے پوری دنیا کو غلط ثابت کر دیا اور ایران کا یہ انقلاب کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

رسا نیوز کے ایڈیٹر نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی میں امام خمینی  (رہ) کی حکیمانہ قیادت کا اہم کردار ہے آپ  نے انقلاب اسلامی  کو مختلف خطرات سے محفوظ رکھا اور اس انقلاب کو اپنی اصلی ڈگر سے منحرف نہیں ہونے دیا ، ورنہ  یہ انقلاب  بھی اپنے راستے سے منحرف ہو کر تاریخ کا حصہ بن چکا ہوتا لیکن آپ نے اس انقلاب کا سانچہ اس قدر مضبوط اور عمیق ڈیزائن کیا کہ 4 عشروں کے بعد انقلاب اسلامی کا  یہ ننھا سا پودا آج ایک تناور درخت کی صورت اختیار کرچکا ہے جو دفاعی لحاظ سے بہت مضبوط ہے ، دشمنوں نے گزشتہ 4 دہائیوں سے زائد عرصہ میں ہر حربہ آزما کردیکھ لیا لیکن دشمنوں کو ہمیشہ ہزیمت اٹھانا پڑی ، داخلی انتشار اور بیرونی جنگ ، معاشی اور اقتصادی ناکہ بندی  الغرض ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا اور انقلاب اسلامی کے  دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا چونکہ اس نظام کی بنیاد " ولایت فقیہ " پراستوار ہے جسے زمانہ کا کوئی تند اور تیز طوفان بھی نہیں ہلا سکتا۔

 

ای میل کریں