شیعہ سنی میں اختلاف ڈالنے والے نہ سنی ہیں نہ شیعہ
جو لوگ شیعہ اور سنی میں اختلاف ڈالتے ہیں وہ نہ شیعہ اورنہ سنی ہیں ایسے افراد صرف مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں صرف مسلمان ہونے کا اظہار کرتے ہیں جب کہ ایسے افراد نے اپنے کردار سے ثابت کردیا کہ وہ ابھی اسلام ناب محمدی سے کافی دور ہیں یہ افراد نہ کتاب خدا پر ایمان لائے اور نہ دین خدا پر ایمان لائے ہیں اگر کتاب خدا پر ایمان لائے ہوتے تو فرمان خدا کے مطابق عمل کرتے جس کا اسلام پر ایمان ہوگا وہ مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی بر قرار کرنے کی کوشش کرے گا نہ کہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کر کے انھیں کمزور بنانے کی کوشش کرے گا۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 981 کو امام خمینی(رح) نے جماران میں کردستان کے اہل سنت کے علماء سے اپنے خطاب میں شیعہ سنی مسلمانوں میں اختلاف ڈالنے والی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ جو لوگ شیعہ اور سنی میں اختلاف ڈالتے ہیں وہ نہ شیعہ اورنہ سنی ہیں ایسے افراد صرف مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں صرف مسلمان ہونے کا اظہار کرتے ہیں جب کہ ایسے افراد نے اپنے کردار سے ثابت کردیا کہ وہ ابھی اسلام ناب محمدی سے کافی دور ہیں یہ افراد نہ کتاب خدا پر ایمان لائے ہیں اور نہ دین خدا پر ایمان لائے ہیں اگر کتاب خدا پر ایمان لائے ہوتے تو فرمان خدا کے مطابق عمل کرتے جس کا اسلام پر ایمان ہوگا وہ مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی بر قرار کرنے کی کوشش کرے گا نہ کہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کر کے انھیں کمزور بنانے کی کوشش کرے گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوے فرمایا مسلمانوں کو اتحاد اور یکجہتی سے ترقی کرنی ہو گی انہوں نے فرمایا کہ اگر مسلمانوں کو اپنے دشمنوں کے مقابلے میں جیت حاصل کرنی ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہو گا اس وقت عالم اسلام کو پہلے سے زیادہ یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جو لوگ مسلمانوں کے اتحاد کو ختم کر کے ان میں اختلاف ڈالتے ہیں ایسے افراد دشمنان اسلام کے اشاروں پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کام کر رہے ہیں انہوں نے فرمایا اسلام کے دشمن اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ اسلام نے انھیں پیچھے چھوڑ دیا ہے لہذا وہ اسلام کو نقصان پہچانے کے لئے مسلمانوں میں اختلاف ڈال رہے ہیں انھیں معلوم ہیکہ اتحاد مسلمانوں کی طاقت لھذا وہ مسلمانوں کو گروہوں اور فرقوں میں تقسیم کر کے انھیں کمزور کرنا چاہتے ہیں۔